تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے 83ویں حملے میں استعمال ہونے والے میزائلوں پر “شکریہ پاکستان” کے خصوصی پیغامات درج کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں اور پاکستانی عوام کی حمایت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ میزائلوں پر درج یہ پیغامات ایران کی جانب سے اپنے حامی ممالک اور عوام سے اظہارِ تشکر کی علامت ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران نے اسرائیل پر متعدد حملوں کے دوران بعض میزائلوں پر مختلف ممالک کے عوام کے لیے شکریہ کے پیغامات تحریر کیے تھے، جسے ایران کی علامتی سفارتی حکمتِ عملی قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب خطے میں جاری کشیدگی کے دوران پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔


