تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب شدید بمباری، عملہ محفوظ

Date:

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم تمام پاکستانی سفارتی عملہ محفوظ رہا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز “ارتش” واقع ہے جبکہ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 8 بجے دونوں مقامات کے قریب بھرپور بمباری کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ذرائع کے مطابق سفیر مدثر ٹیپو تہران میں تقریباً بیس افراد پر مشتمل سفارتی عملے کے ساتھ معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

ایک سینئر سفارتکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بمباری کی شدید آوازیں سنائی دیں، جس سے عملہ کچھ دیر کے لیے پریشان ہوا، تاہم تمام اہلکار محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی عملہ موجودہ خطرناک ماحول کے باوجود اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بندر عباس میں ایرانی بحری تنصیبات پر حملے، اہم کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ

تہران: ایران کے شہر بندر عباس میں ایرانی بحریہ...

فوج کو افرادی قلت کا سامنا، تباہ ہوسکتی ہے،اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ نے خبردار کیا...