روس کا عالمی سطح پر پیٹرول (گیسولین) کی برآمدات پر پابندی لگانے کا بڑا فیصلہ

Date:

روس نے عالمی سطح پر پیٹرول (گیسولین) کی برآمدات پر پابندی لگانے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے عالمی توانائی منڈی میں نئی بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل 2026 سے گیسولین کی برآمدات عارضی طور پر روک دی جائیں گی۔ یہ پابندی ابتدائی طور پر 31 جولائی تک نافذ رہنے کا امکان ہے، جس کا مقصد ملک کے اندر ایندھن کی فراہمی کو مستحکم بنانا اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔

روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے مطابق اس فیصلے کی بنیادی وجہ عالمی تیل و گیس مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ ہے، جو مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہوا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک روسی توانائی کی طلب بدستور زیادہ ہے، تاہم داخلی ضروریات کو ترجیح دینا ناگزیر ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق روس کو گزشتہ برسوں میں بھی مقامی سطح پر ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا رہا، جس کے باعث حکومت وقتاً فوقتاً برآمدات پر پابندیاں عائد کرتی رہی ہے۔

مزید برآں، حالیہ حالات میں یوکرین کی جانب سے روسی آئل ریفائنریوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں نے بھی پیداوار اور سپلائی کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں داخلی سطح پر ایندھن کی دستیابی ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے عالمی اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں، کیونکہ روس دنیا کے بڑے توانائی برآمد کنندگان میں شامل ہے۔

برآمدات کی بندش سے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور سپلائی چین میں مزید دباؤ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتیں بلند سطح پر ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وقتی طور پر روس کے اندر قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، تاہم عالمی سطح پر توانائی بحران کو مزید گہرا کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جارحیت،ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار...

امریکا کے ساتھ زمینی جنگ،ایران نے10لاکھ سے زائد مسلح افواج منظم کر دیے

ایک اعلی فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکہ...

ایرانی خارگ جزیرے پر امریکی فوج کے انتظار میں ہیں۔سی این این

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ایک رپورٹ...