تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ افرادی قوت کی شدید کمی کے باعث فوجی ڈھانچہ متاثر ہو سکتا ہے اور موجودہ صورتحال میں فوج کے کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج کو درپیش اہلکاروں کی کمی کے باعث جاری فوجی آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل کشیدگی اور طویل آپریشنز کے باعث فوج پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو فوجی صلاحیتوں میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے، جس سے سیکیورٹی امور پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اسرائیلی فوج کو نہ صرف افرادی قوت بلکہ وسائل اور حکمت عملی کے حوالے سے بھی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے باعث آپریشنز کی رفتار اور مؤثریت متاثر ہو رہی ہے۔


