ایران نے سعودی پرنس سلطان ایئربیس کو اڑا دیا، امریکی طیاروں کو نقصان، متعدد فوجی زخمی

Date:

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایران نے سعودی عرب میں واقع اہم فوجی تنصیب پرنس سلطان پر میزائل حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی ری فیولنگ طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث 3 کنٹینر جہازوں کی گزرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایرانی بحریہ کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ان جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق حالیہ پیش رفت سے خطے میں فوجی اور معاشی تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا-اسرائیل جنگ: ایران کے حملوں سے امریکی فوجی ساز و سامان کو اربوں ڈالر کا نقصان

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق وال اسٹریٹ...

روس کا عالمی سطح پر پیٹرول (گیسولین) کی برآمدات پر پابندی لگانے کا بڑا فیصلہ

روس نے عالمی سطح پر پیٹرول (گیسولین) کی برآمدات...