بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ ایک قدامت پسند گھرانے میں پلے بڑھے ہیں،
جہاں بچپن میں رومانوی فلمیں دیکھنے پر سخت پابندی تھی۔
عامر خان نے کہا کہ اس دوران وہ صرف دوردرشن پر آنے والی پرانی بلیک اینڈ وائٹ فلمیں دیکھتے تھے،
جن میں اشوک کمار اور دلیپ کمار کی فلمیں شامل تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی وہ مطالعہ کے شوقین رہے ہیں اور فلمیں دیکھنے کا شوق کم تھا،
اور والدین فلمیں دیکھنے کے معاملے میں سخت رویہ رکھتے تھے۔
سپر اسٹار نے مزید کہا کہ آج بھی وہ فلمیں بہت کم دیکھتے ہیں،
انہوں نے اعتراف کیا، "میں فلمیں بناتا ہوں، لیکن دیکھتا بہت کم ہوں”۔
عامر خان نے یہ بھی کہا کہ نئی فلموں یا ہالی وڈ کے بارے میں انہیں زیادہ علم نہیں ہوتا اور وہ اپنی ہی دنیا میں رہتے ہیں،
جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی اور ذاتی شوق میں کافی فرق موجود ہے۔


