نئی دہلی: خلیج میں جاری جنگی کشیدگی کے بھارتی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں،
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی بانڈز اور اسٹاک مارکیٹ سے ریکارڈ رفتار سے سرمایہ نکال رہے ہیں،
اور جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 12.14 ارب ڈالر بھارت سے واپس لے جایا جا چکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خلیجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بھارت میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،
جبکہ جنگ کے اثرات کی وجہ سے بھارتی روپیہ تقریباً 4.2 فیصد تک کمزور ہو چکا ہے،
جس سے ملکی مالیاتی استحکام اور اقتصادی ترقی پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر عالمی صورتحال یوں ہی رہی تو سرمایہ کاری کی روانی اور صارفین کی خریداری کی طاقت پر مزید منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


