خیبر پختونخوا,بارشوں کے باعث حادثات, 9 افراد جاں بحق 47 زخمی ہو گئے۔

Date:

رپورٹس کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع سوات، بنوں، ہنگو، نوشہرہ، ٹانک، باجوڑ، کرک، پاراچنار، ملاکنڈ اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد میں 8 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

حکام کے مطابق بارشوں کے باعث کم از کم 6 مکانات کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ زیادہ تر حادثات بنوں اور شمالی وزیرستان میں رپورٹ ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں منگل تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع سرگودھا، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ، حافظ آباد اور بہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related