ماڈل کرمنل کورٹ دادوکا بڑا فیصلہ،ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان بری

Date:

دادو: ماڈل کرمنل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل صلاح الدین پنہور نے تصدیق کی کہ عدالت نے کیس میں شامل تمام ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

انہوں نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرداری نظام کے خلاف آواز اٹھانے والے تین افراد کو دن دہاڑے قتل کیا گیا، جبکہ مقدمے میں تین عینی شاہدین اور میڈیکل شواہد بھی موجود تھے۔ ان کے مطابق ان شواہد کی بنیاد پر سزا ممکن تھی، تاہم وہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

یاد رہے کہ آٹھ سال پرانے اس مقدمے میں سندھ اسمبلی کے دو ارکان سمیت مجموعی طور پر آٹھ ملزمان نامزد تھے، جن میں سے چار ملزمان جیل میں جبکہ چار ضمانت پر تھے۔

فیصلے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پیز سمیت تقریباً 450 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے، جبکہ جوڈیشل کمپلیکس اور ام رباب چانڈیو کے گھر کے اطراف بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت میں گواہوں کے بیانات اور وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج سنایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related