کراچی: امتیاز سپر اسٹور میں آتشزدگی،آگ بھجانے میں مشکلات کا سامنا

Date:

کلفٹن میں واقع امتیاز اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر صدر فائر اسٹیشن سے فوری فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے۔

ابتدائی طور پر آگ اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی، جسے قابو میں کر لیا گیا، تاہم گراؤنڈ فلور کے مختلف مقامات پر بھی شعلے موجود تھے، جنہیں بجھانے کا عمل جاری رہا۔

ہمایوں خان نے بتایا کہ واقعے کے وقت اسٹور کے اندر کوئی عملہ موجود نہیں تھا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ اے ٹی ایم مشین کے قریب لگی۔

اسٹور انتظامیہ نے ابتدا میں خود آگ بجھانے کی کوشش کی۔ فالس سیلنگ کے باعث آگ اور دھواں تیزی سے پھیلا، جبکہ عمارت میں دھواں نکلنے کے مناسب راستے نہ ہونے کی وجہ سے اندر دھواں جمع ہوگیا، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ تمام افراد کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور اس وقت کوئی بھی اندر موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور آگ بجھانے کے عمل پر مکمل توجہ دی جا رہی ہے اور صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش جاری ہے۔ میئر نے مزید کہا کہ شہر میں فائر سیفٹی آڈٹ کا عمل جاری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related