بھارت :منی پور میں کشیدگی، ناگا گروپوں کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک

Date:

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعہ بھارت-میانمار سرحد کے قریب ضلع کامجونگ کے علاقے ہانگبی میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالیم (این ایس سی این) کے ایک دھڑے سے تعلق رکھنے والے کارکن لکڑی اور دیگر سرگرمیوں کی نگرانی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اس دوران حریف دھڑے کے مشتبہ افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

حملے کے نتیجے میں چھ میں سے چار افراد موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ دو دیگر زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سوچیپم پھنگشوک، زائرے واسہ، بہنلے اہلہپیا اور تھانسومی واشی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

گروپ کی جانب سے جاری بیان میں ارکان کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں فرائض کی انجام دہی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ گروپوں کے درمیان پہلے سے جاری رابطوں کے باوجود حملہ آوروں نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر فائرنگ کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related