ملک میں پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں ہیں،تیل سپلائی پر تشویش کی ضرورت نہیں،مشیر وزیر خزانہ

Date:

اسلام آباد: وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، جو پہلے 24 دن کے لیے کافی تھے، اب یہ 4 ہفتوں تک کی سپلائی کو پورا کر سکتے ہیں۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ مارچ اور اپریل کے مہینوں کے لیے تیل کے ذخائر کافی ہیں اور سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں، جبکہ مستقبل میں ذخائر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیر ضروری اخراجات میں کمی کر کے 1.25 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کی ہے اور کفایت شعاری کی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ قومی مفاد میں حکومت کے اقدامات میں تعاون کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related