صدرٹرمپ کا ایران سے 1 ہزار پاؤنڈ یورینیئم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور، امریکی اخبار کا دعویٰ

Date:

واشنگٹن: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے تقریباً ایک ہزار پاؤنڈ یورینیم نکالنے کے لیے فوجی آپریشن کے امکانات پر غور کر رہے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ مشن انتہائی پیچیدہ اور خطرناک ہے اور امریکی فورسز کو کئی دن ایران کے اندر رہنا پڑ سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹیم پر زور دیا ہے کہ ایران پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ جنگ ختم کرنے کی شرط کے طور پر یورینیم فراہم کیا جائے۔

اخبار کے مطابق اگر ایران مذاکرات میں یورینیم دینے سے انکار کرتا ہے تو صدر ٹرمپ طاقت کا استعمال کرنے کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں، اور یورینیم قبضے میں لینے کے لیے ہدفی آپریشن جنگ کی ٹائم لائن کو زیادہ متاثر نہیں کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق پینٹاگون صدر کے لیے زیادہ آپشن کی تیاری کر رہا ہے، جس کا مطلب یہ نہیں کہ فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔ پینٹاگون اور سینٹ کام کے ترجمانوں نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

تاریخی حوالے کے طور پر یاد رہے کہ امریکا نے پہلے بھی 1994 میں قازقستان اور 1998 میں جارجیا سے یورینیم نکالا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آئی اے ای اے نے ایران کے خُنداب جوہری پلانٹ پر حملے میں نقصانات کی تصدیق کر دی

ویانا: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای...

جارحیت یا قبضے کی کوشش کا نتیجہ امریکی فوجیوں کے لیے ذلت آمیز قید ہوگی،ترجمان خاتم الانبیا فورس

ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز کی خاتم الانبیا فورس...

ایران جنگ،امریکی عوام کا رجیم چینج آپریشن، ٹرمپ کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر

واشنگٹن: امریکہ بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں...