ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا

Date:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی اپیل سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے ایرانی میڈیا میں زیرِ گردش پانچ نکاتی منصوبے کو بھی محض قیاس آرائیاں قرار دیا۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران اپنا مؤقف واضح کر چکا ہے اور جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک جارح کو سزا نہیں دی جاتی اور ملک کو مکمل معاوضہ فراہم نہیں کیا جاتا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ بندی کا خواہاں ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی نئی قیادت نسبتاً کم بنیاد پرست اور زیادہ سمجھدار ہے، تاہم آبنائے ہرمز کے کھلنے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور جنگ بندی فوری طور پر ممکن نہیں، کیونکہ اس کے لیے امریکا کی شرائط برقرار ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ایران میں رجیم تبدیلی کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں اور نئی حکومت کو امریکا کے لیے قابل قبول قرار دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خیبرپختونخوا میں 4 روزہ تعلیمی ہفتے کا نفاذ، پنجاب میں نوٹیفکیشنز مسترد

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 4 روزہ...

آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...

معروف بزنس مین عامر اعوان کے قتل کا معمہ حل،پولیس نےملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا

معروف بزنس مین عامر اعوان کے قتل کا معمہ...

اب تک ایران پر 800 سے زائد حملے کیے،4 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیلی فوج

اسرائیلی دفاعی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران...