خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

Date:

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز باڑہ اور بنوں میں انجام دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 خوارج مارے گئے، جبکہ ضلع بنوں میں کارروائی کے دوران مزید 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز تاحال جاری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ان کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنوں اور باڑہ میں دہشتگردوں کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹی ہوئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اب تک ایران پر 800 سے زائد حملے کیے،4 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیلی فوج

اسرائیلی دفاعی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران...

ایران جنگ سے نکلنے کے حوالے ٹرمپ کا اعلان،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے ایران جنگ...

آئی ایم ایف کیساتھ پیٹرولیم لیوی کا معاملہ اٹھایا جائے، وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے بڑھتی ہوئی عالمی پیٹرولیم قیمتوں...