ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 بیلسٹک اور ایک کروز میزائل کو تباہ کر دیا۔
اماراتی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے 50 ڈرونز کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اب تک 507 بیلسٹک میزائل، 24 کروز میزائل اور 2191 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق ان حملوں میں 2 اماراتی فوجی اور ایک مراکشی شہری جاں بحق ہوئے۔ مزید بتایا گیا کہ اب تک مجموعی طور پر 10 افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں، جبکہ 217 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاعی نظام کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


