تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دھمکی آمیز بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ایرانی عوام کی توہین قرار دیا ہے۔
ایرانی عدلیہ کی خبر ایجنسی میزان کے مطابق ایران نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ملک کی استقامت اور مزاحمت نے امریکی صدر کو “پاگل پن کے دہانے” تک پہنچا دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ کی جانب سے استعمال کی گئی نامناسب اور گھٹیا زبان اہلِ ایران کی توہین کے مترادف ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں دھمکی دی تھی کہ وہ منگل کے روز ایران میں پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اور یہ دونوں اہداف ایک ہی وقت میں حملوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولا جائے، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران نے ان بیانات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔


