ٹرمپ کا ایران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، عالمی مبصرین کا حیرت اور تشویش کا اظہار

Date:

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کےخلاف نازیبا زبان پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹ پر عالمی مبصرین نے حیرت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این  کے پینل میں اس معاملے پر گفتگو کے دوران اینکر اور ماہرین دنگ رہ گئے۔ پروگرام کے میزبان نے کہا کہ بجلی گھروں اور دیگر انفراسٹرکچر پر حملے بین الاقوامی قوانین کے تحت جنگی جرم تصور کیے جاتے ہیں۔

دوسری جانب نیویارک ٹائمز کے رپورٹرزولان کنو نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بیانات میں تضاد پایا جا رہا ہے، جو پالیسی کے حوالے سے ابہام پیدا کرتا ہے۔

عالمی امور کے ماہر بیرٹ میگرگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی زبان استعمال کرنے سے کسی بھی سفارتی ڈیل کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز پر مبصر  نے کہا کہ ایسے بیانات سے ٹرمپ کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے، اور ان کے اقدامات نے ایران کو مزید مضبوط اور جارحانہ بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی قیادت کے لیے موت ایک اعزاز بن چکی ہے جبکہ ٹرمپ ہر معاملے کو صرف “ڈیل” کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔

ادھر ٹریڈ یونین رہنما ہووارٹ بیکٹ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو اب اسی آبنائے ہرمز کی فکر لاحق ہو گئی ہے جسے وہ چند روز قبل غیر اہم قرار دے رہے تھے۔ انہوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا میں سیاسی تبدیلی کے بعد انہیں انٹر نیشنل کرمنل کورٹ میں پیش کیا جانا چاہیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 بیلسٹک اور ایک کروز میزائل کو تباہ کر دیا، متحدہ عرب امارات کا دعویٰ

ابوظبی:  متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ...

ہماری استقامت اور مزاحمت نے ٹرمپ کو پاگل پن کے دہانے تک پہنچا دیا، ایران

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ...

معاہدہ نہیں کیا تو ایران کے تیل پر قبضے کے منصوبے پر غور کر رہا ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ...

ایران کے مقتول رہنما قاسم سلیمانی کی بھانجی امریکا میں گرفتار، گرین کارڈ منسوخ

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی  کی بھانجی حمیدہ سلیمانی افشار...