واشنگٹن: امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ موجودہ تنازع میں خود کو برتری حاصل کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے اور اس کے پاس اب بھی ہزاروں میزائل اور ڈرونز موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا سے براہِ راست سفارتی روابط منقطع کرنے سے قبل بھی ایران مذاکرات میں سخت مؤقف اپنائے ہوئے تھا اور کسی قسم کی پسپائی کے آثار ظاہر نہیں کر رہا تھا۔
اخبار نے ثالثوں اور معاملے سے آگاہ ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے پاکستان کو پیغام دیا کہ وہ اس تنازع میں کامیابی کی پوزیشن میں ہے اور اس کے پاس تقریباً 15 ہزار میزائل اور 45 ہزار ڈرونز موجود ہیں۔
تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ثالثوں کے مطابق یہ اعداد و شمار ممکنہ طور پر مبالغہ آمیز ہو سکتے ہیں، لیکن یہ ایران کے سخت اور غیر لچکدار مؤقف کی عکاسی ضرور کرتے ہیں۔


