وائٹ ہاؤس کی وضاحت: ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر غور نہیں ہو رہا

Date:

واشنگٹن: امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی مرحلے پر ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت بیانات اور ممکنہ کارروائی کی دھمکیوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکا سے سفارتی روابط منقطع کرتے ہوئے مذاکرات کا عمل روک دیا ہے اور جنگ بندی کے لیے بات چیت سے بھی انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران نے اس صورتحال سے پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی اشد ضرورت ہے، تاکہ خطے کو کسی بڑے تصادم سے بچایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

تہران میں حملے کے نتیجے میں یہودی عبادت گاہ مکمل طور پر تباہ

تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں...

ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ، ڈیڈلائن تک معاہدہ نہ ہوا تو بڑے حملے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت...

ہم جیت رہے ہیں، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل  نے اپنی...

امریکا ایران کشیدگی کا حل جنگ نہیں بلکہ مذاکرات میں مضمر ہے، عاصم افتخار

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم...