واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رات 8 بجے کی ڈیڈلائن تک معاہدہ طے نہ پایا توپر ایسا حملہ کیا جائے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
امریکی میڈیا کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے معاملے پر طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ممکنہ کارروائی کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ “8 بجے کچھ ہونے جا رہا ہے”، تاہم اگر آج مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت ہوئی تو صورتحال تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔
امریکی صدر کے اس بیان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔


