ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل پر فی بیرل ایک ڈالر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی ادائیگی کرپٹو کرنسی میں ہوگی۔

Date:

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں پر فی بیرل ایک ڈالر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی ادائیگی کرپٹو کرنسی، خصوصاً بٹ کوائن میں کی جائے گی، جبکہ ایرانی پیٹرولیم ایکسپورٹرز یونین کے ترجمان حامد حسینی کے مطابق ہر جہاز کو گزرنے سے پہلے اپنے کارگو کی مکمل تفصیل ای میل کے ذریعے ایرانی حکام کو فراہم کرنا ہوگی جس کے بعد فیس مقرر کی جائے گی، تیل بردار جہازوں سے فی بیرل ایک ڈالر وصول کیا جائے گا جبکہ خالی جہازوں کو مفت گزرنے کی اجازت ہوگی، ایران اس عمل کے ذریعے نہ صرف آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تمام سرگرمیوں کی نگرانی کرنا چاہتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہتا ہے کہ کسی قسم کے ہتھیاروں کی ترسیل نہ ہو، حکام کے مطابق اجازت کے بغیر گزرنے والے جہازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے، حتیٰ کہ انہیں نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے، مزید برآں جنگ بندی کے تناظر میں ایران اور عمان اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں سے محصولات حاصل کریں گے جنہیں ایران تعمیر نو کے لیے استعمال کرے گا، جبکہ ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں خلیج میں سینکڑوں جہاز رکے ہوئے ہیں اور آئندہ دنوں میں صرف وہی جہاز گزر سکیں گے جنہیں ایران کی جانب سے باقاعدہ اجازت حاصل ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی ایس ایل الیون،پشاور زلمی کی تاریخی فتح، کراچی کنگز کو ریکارڈ شکست

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 کے 17ویں...

خلیجی ممالک محفوظ، ایران کی جانب سے آج کسی حملے کی رپورٹ نہیں

عرب میڈیا کے مطابق آج خلیجی خطے میں کسی...

لبنان سے مذاکرات پر اسرائیل تیار، ٹرمپ کا کردار سامنے آگیا

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق اسرائیلی...

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے

لاہور میں پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق گورنر...