جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں 254 افراد جاں بحق اور 1100 سے زائد زخمی ہوئے۔

Date:

اسرائیلی فوج نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اب تک کے شدید ترین فضائی حملے کیے ہیں جن میں ملک کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں لبنان سول ڈیفنس کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ہلاکتیں 254 تک پہنچ گئیں اور 1165 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

بیروت میں 92 افراد جاں بحق اور 742 زخمی ہوئے، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں 61 ہلاک اور 200 زخمی، بعلبک میں 18 ہلاک اور 28 زخمی، ہرمل میں 9 ہلاک اور 6 زخمی، نباتیہ میں 28 ہلاک اور 59 زخمی، عالیہ میں 17 ہلاک اور 6 زخمی، صیدا میں 12 ہلاک اور 56 زخمی جبکہ صور میں 17 ہلاک اور 68 زخمی ہوئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق آج ہونے والے حملوں میں 112 افراد جاں بحق اور 800 سے زائد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت میں مسلسل دھماکوں سے شہر میں دھوئیں کے بادل اٹھے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی جبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس کارروائی میں بیروت، وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد کمانڈ سینٹرز اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں حزب اللہ کو بڑا نقصان پہنچایا گیا۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related