قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، اور تمام اکابرین کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات کے باوجود موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور حکومت کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں، ٹرمپ کی انا مسئلہ ہے اور ایران کے حوالے سے غلط فہمیاں تھیں، پاکستان دنیا کی نعمتوں سے بھرا ہوا ہے اور اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل نکالنا ضروری ہے اور انہیں جیل میں ڈالنا جرم ہے، ساتھ ہی خواجہ آصف کو الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیا۔
دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے، اپوزیشن حکومت کے کردار پر فخر کرتی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو سلام پیش کرتی ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ ممالک کے درمیان مذاکرات ضروری ہیں، جنگ سے کوئی فائدہ نہیں ہوا، امید ہے کہ آنے والے دن پاکستان کے لیے مثبت ہوں گے، اور پاکستان امن، پیار اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے جس کے لیے مستقل امن کے فروغ کی کوششیں ضروری ہیں۔


