جنگ بندی کیلئے ایران کے دس نکاتی شرائط کون کون سے ہیں؟؟

Date:

 امریکا کے ساتھ جنگ بندی کیلئے ایران کی جانب سے پیش کیے گئے 10 نکاتی اشرائط کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران حملوں کا فیصلہ دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں شدید کشیدگی پائی جا رہی تھی، تاہم اب مذاکرات کا مرکز اسلام آباد بنے گا۔

اگرچہ اس 10 نکاتی شرائط کا کوئی سرکاری یا آفیشل ورژن سامنے نہیں آیا تاہم ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی طرف سے جاری کردہ سمری میں درج ذیل مطالبات شامل ہیں:
آبنائے ہرمز کو “ایران کی مسلح افواج کے تعاون کے تحت” دوبارہ کھولا جائے گا۔
ایران کے نام نہاد محور مزاحمت کے “تمام اجزاء” کے خلاف جنگ ختم ہونے والی ہے۔
امریکی افواج “خطے کے اندر تمام اڈوں اور تعیناتی کے مقامات” سے نکل جائیں گی۔
آبنائے ہرمز میں “محفوظ ٹرانزٹ پروٹوکول” کا قیام۔
ایران کو معاوضے کی مکمل ادائیگی۔
تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو ہٹانا۔
بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں اور جائیدادوں کی بحالی۔

اگرچہ صدر ٹرمپ نے اس منصوبے کو ‘ناقابل قبول’ قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے اسے مذاکرات کی ایک قابل عمل بنیاد تسلیم کرتے ہوئے عارضی طور پر فوجی کارروائی روک دی ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں کئی ایسے نکات ہیں جو دہائیوں پر محیط امریکی خارجہ پالیسی کے برعکس ہیں، خاص طور پر خطے سے امریکی فوج کا انخلا اور معاوضے کی ادائیگی۔ تاہم ماہرین اسے ایک بڑی تباہی کو روکنے کی جانب اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ کے ایران پر حملے روکنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  ایران پر...

ایران کو مذاکرات کی میز پر چین لایا، امریکا نے مکمل فتح حاصل کی: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ چین  نے...

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی  نے اعلان کیا...