اسٹیٹ بینک نے مارچ 2026 کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ملک کو بھیجی گئی ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق اس ماہ مجموعی ترسیلات 3.8 ارب ڈالر رہیں جو فروری کے مقابلے میں 16.5 فیصد زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 918.4 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 823.7 ملین ڈالر، برطانیہ سے 587.3 ملین ڈالر اور امریکا سے 359.3 ملین ڈالر وطن واپس آئے۔ مزید برآں، جولائی تا مارچ مالی سال 2026 کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والی مجموعی ترسیلات 30.3 ارب ڈالر رہی ہیں جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے 28 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.2 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات ملکی معیشت میں مستحکم کردار ادا کر رہی ہیں اور ملکی مالیاتی صورتحال کے لیے اہم ہیں۔


