ایران بھر میں آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم پر لاکھوں افراد کی شرکت، ریلیاں اور تعزیتی جلوس منعقد

Date:

ایران بھر میں تہران سمیت مختلف شہروں اور اضلاع میں لاکھوں افراد نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای، اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور میناب اسکول کے بچوں کے چہلم کی مناسبت سے ریلیاں اور تعزیتی جلوس نکالے۔

جمعرات کی صبح جمہوری اسکوائر سے شروع ہونے والی مرکزی ریلی آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے مقام تک گئی، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہداء کی یاد میں مشعل برداری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دیگر شہروں اور اضلاع میں بھی اسی نوعیت کی ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے گئے، جن میں عوام نے شہداء کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی شریک ہوئے، جنہوں نے عوام میں گھل مل کر شہریوں کے ساتھ سیلفیاں لیں اور شرکت کرنے والوں کے جذبات میں شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے پہلے دن اپنے چند اہلِ خانہ سمیت شہید ہوئے تھے۔

ان کے ساتھ ایران کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور مشیران بھی شہید ہوئے، جن میں میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور میجر جنرل محمد پاکپور شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی ایس ایل الیون،پشاور زلمی کی تاریخی فتح، کراچی کنگز کو ریکارڈ شکست

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 کے 17ویں...

خلیجی ممالک محفوظ، ایران کی جانب سے آج کسی حملے کی رپورٹ نہیں

عرب میڈیا کے مطابق آج خلیجی خطے میں کسی...

لبنان سے مذاکرات پر اسرائیل تیار، ٹرمپ کا کردار سامنے آگیا

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق اسرائیلی...