ایران کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے

Date:

 کویتی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت پر 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے کیے گئے، جن میں پیٹرولیم تنصیبات اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت دفاع کے مطابق ان حملوں سے حساس انفراسٹرکچر کو خطرات لاحق ہوئے۔

دوسری جانب قطر نے بھی بدھ کے روز 7 بیلسٹک میزائلوں اور متعدد ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے، تاہم قطری حکام کے مطابق ان تمام حملوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔

ادھر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے کویتی ہم منصب جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور لبنان میں جاری سنگین خلاف ورزیوں کا بھی ذکر کیا۔

گفتگو کے دوران خطے میں استحکام اور دیرپا امن کے لیے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے ابتدائی سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اہم ایران کے ساتھ پھر جنگ کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو کی دھمکی

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے...

امریکہ–ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر عالمی برادری کا خراج تحسین

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی...

ایران امریکا مذاکرات،دونوں ممالک کے وفود کی آج اسلام آباد آمدمتوقع

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے...

ٹرمپ کی ڈیڈ لائن سے قبل پاکستان کی تیز رفتار سفارتکاری، اہم انکشافات سامنے آگئے

واشنگٹن: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران...