ٹرمپ کا ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ، صورتحال بگڑنے پر سخت ردعمل کی دھمکی

Date:

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ نے غیر متوقع صورتحال کی صورت میں ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی حتمی معاہدے تک امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار ایران کے گرد موجود رہیں گے۔

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی تو امریکا دوبارہ حملے شروع کرے گا، اور یہ حملے پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور ہوں گے جن کی مثال پہلے نہیں دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلے ہی طے ہو چکا ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران امریکی فوج مکمل تیاری اور آرام کی حالت میں ہے اور درحقیقت اپنی اگلی کامیابی کی منتظر ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کسی بھی ممکنہ پیش رفت کے لیے تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی ایس ایل الیون،پشاور زلمی کی تاریخی فتح، کراچی کنگز کو ریکارڈ شکست

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 کے 17ویں...

خلیجی ممالک محفوظ، ایران کی جانب سے آج کسی حملے کی رپورٹ نہیں

عرب میڈیا کے مطابق آج خلیجی خطے میں کسی...

لبنان سے مذاکرات پر اسرائیل تیار، ٹرمپ کا کردار سامنے آگیا

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق اسرائیلی...