ایران امریکا مذاکرات کا ایجنڈا سامنے آ گیا، پیشگی شرائط اور اعلیٰ سطحی روابط پر زور

Date:

اسلام آباد میں متوقع ایران امریکا مذاکرات سے قبل اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق ایرانی وفد مذاکرات میں شرکت سے پہلے اپنی پیشگی شرائط پر زور دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی دارالحکومت میں موجود ایرانی وفد، جس کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، امریکا کے ساتھ باضابطہ مذاکرات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔ اس ملاقات کے بعد ہی ایران امریکا مذاکرات کی حتمی تفصیلات واضح ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران نے ان مذاکرات میں شرکت کے لیے بعض اہم پیشگی شرائط عائد کی ہیں، جن میں مختلف محاذوں پر جاری کشیدگی، بالخصوص لبنان سمیت مزاحمتی محاذوں پر جنگ کے خاتمے کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ شرائط اسلام آباد آمد سے قبل ہی ایرانی قیادت کی جانب سے واضح کی جا چکی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقات کے دوران ان شرائط پر غور کیا جائے گا، جس کے بعد مذاکرات کے وقت اور دیگر امور کا تعین کیا جائے گا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ امریکی وفد بھی پاکستان پہنچ چکا ہے اور ایک بڑا امریکی وفد اسلام آباد میں موجود ہے، جو ان اہم مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ان مذاکرات کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکا اور پاکستان دونوں کی جانب سے اعلیٰ سطحی وفود شریک ہیں اور مذاکرات کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایرانی وفد میں اقتصادی، قانونی اور عسکری کمیٹیاں بھی شامل ہیں، جبکہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بھی وفد کا حصہ ہیں، جو مذاکرات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وفد کے طیارے کی حفاظت کیلئے غیرمعمولی اقدامات، ایئر موبیلیٹی ڈیسیپشن حکمت عملی استعمال

اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کیلئے گزشتہ شب پاکستان...

امریکا ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات،میز پر کیا کچھ ہوگا؟

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات ایک...

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے...