سٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی فضائی دستہ کنگ عبدالعزیز ائیر بیس پہنچ گیا

Date:

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا ایک فوجی دستہ دو طرفہ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ائیر بیس پہنچ گیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان کے مطابق یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے، جس کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کا فضائی دستہ مشرقی علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی دستہ پاک فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق اس تعیناتی سے نہ صرف دونوں ممالک کی افواج کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا بلکہ آپریشنل تیاری کی سطح بھی بلند ہوگی، جبکہ یہ اقدام خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وفد کے طیارے کی حفاظت کیلئے غیرمعمولی اقدامات، ایئر موبیلیٹی ڈیسیپشن حکمت عملی استعمال

اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کیلئے گزشتہ شب پاکستان...

امریکا ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات،میز پر کیا کچھ ہوگا؟

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات ایک...

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات، خطے میں امن و استحکام پر اتفاق

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے...