بلوچستان:باسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 14 دہشت گرد ہلاک، لانس حوالدار محمد عباس شہید

Date:

بلوچستان کے ضلع باسیمہ کے علاقے نال میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم "فتنۃ الہندوستان” کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 جون کو سیکیورٹی اداروں کو مصدقہ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بھارتی پراکسی تنظیم فتنۃ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد علاقے کے قریبی پولیس تھانے اور بینکوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاعات موصول ہوتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو مؤثر انداز میں محدود کیا اور انہیں گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال چار گاڑیاں اور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بھی تباہ کر دیے گئے، جس سے ان کے حملوں کے منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران لانس حوالدار محمد عباس نے غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر دہشت گرد عناصر سے پاک کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے منظور کردہ وژن "عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان سے بیرونی سرپرستی اور فنڈنگ سے چلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ مہم بلا تعطل جاری رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related