ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کی رسومات کا آغاز

Date:

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین اور الوداعی رسومات کا آج جمعہ کی صبح دارالحکومت تہران میں باضابطہ آغاز ہو گیا۔

ان کے جسد خاکی کے ساتھ ان کے شہید رفقاء کے اجساد بھی مصلیٰ امام خمینی رح کے مرکزی شبستان میں رکھے گئے ہیں تاکہ عوام اور مہمان شخصیات خراج عقیدت پیش کر سکیں۔

امام خمینی مصلّیٰ میں منعقد ہونے والی تقریب میں ملک بھر سے لاکھوں افراد، اعلیٰ سرکاری حکام، عسکری قیادت، مذہبی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور مختلف ممالک سے آئے ہوئے سرکاری وفود کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔ شرکاء شہید رہبر کے جسدِ خاکی کا آخری دیدار کر رہے ہیں اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔

وداعی تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی ایرانی مسلح افواج کے اعلیٰ سطحی وفد نے بھی امام خمینی مصلّیٰ پہنچ کر شہید رہبر کو آخری سلام پیش کیا۔ وفد میں خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی، آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل امیر حاتمی، داخلی سلامتی فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد رضا رادان، قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل مجید ابن الرضا، ایڈمرل حبیب اللہ سیاری سمیت مسلح افواج کے متعدد سینئر کمانڈرز شامل تھے۔

ایرانی حکام کے مطابق شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین اور الوداعی رسومات چھ روز تک جاری رہیں گی۔ اس دوران تہران، قم اور مشہد سمیت ایران کے مختلف شہروں میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جبکہ عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا میں بھی تعزیتی تقریبات اور یادگاری اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان رسومات میں دنیا کے سو سے زائد ممالک سے سرکاری وفود، مذہبی و سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہے، جبکہ تہران میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وزیراعظم،فیلڈ مارشل کی تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر کی تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر...

مشرقِ وسطیٰ میں نئی علاقائی صف بندی، سعودی عرب کی قیادت میں نیا اتحاد ابھرنے لگا

مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی اور...

ایران کے معاملے پر امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں شدید کشیدگی، امریکی میڈیا

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ رپورٹ میں دعوی کیا ہے...