امریکا کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان

Date:

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن امریکی عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقوم سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں، جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق جن ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کیا گیا ہے ان میں پاکستان، صومالیہ، روس، ایران، افغانستان، برازیل، نائیجیریا، تھائی لینڈ، عراق، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، لیبیا، نیپال، کانگو، روانڈا، سوڈان، شام، تنزانیہ اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس فیصلے پر عمل درآمد 21 جنوری سے شروع ہوگا اور امریکی سفارت خانوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ جب تک محکمہ خارجہ ویزا پالیسی اور طریقہ کار کا ازسرنو جائزہ مکمل نہیں کر لیتا، اس وقت تک موجودہ قوانین کے تحت امیگرنٹ ویزے جاری نہ کیے جائیں۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے اس پابندی کے دورانیے کے بارے میں کوئی حتمی مدت مقرر نہیں کی گئی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک امریکا اس بات کو یقینی نہیں بنا لیتا کہ نئے تارکینِ وطن امریکی عوام کی دولت اور سرکاری وسائل سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھائیں گے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے متعدد تارکین وطن امریکا پہنچتے ہی ریاست پر مالی بوجھ بن جاتے ہیں، جس کے پیش نظر یہ اقدام ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related