ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کا کوئی منصوبہ موجود نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں بڑے پیمانے پر پھانسیوں کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دوسری جانب سے نہایت اہم اور معتبر ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی ہے کہ ایران میں ہلاکتوں کا سلسلہ رک گیا ہے اور پھانسیاں نہیں دی جائیں گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایسا کچھ ہوا تو امریکا اس پر سخت ناراضی کا اظہار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں قابلِ اعتماد ذرائع سے یہ معلومات دی گئی ہیں اور امید ہے کہ یہ درست ثابت ہوں گی، تاہم ساتھ ہی انہوں نے ایران کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ اگر مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رکھا گیا تو اس کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا انحصار اس کے آئندہ اقدامات پر ہوگا اور صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے گا، تاہم معتبر ذرائع سے مثبت بیان موصول ہوا ہے۔

وینزویلا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہاں راز افشا کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس میں پینٹاگون کے ایک کنٹریکٹر کو وینزویلا آپریشن سے متعلق خفیہ معلومات لیک کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

گرین لینڈ سے متعلق انہوں نے کہا کہ امریکا کو اس کی ضرورت ہے اور آئندہ دنوں میں دیکھا جائے گا کہ اس معاملے پر کیا پیش رفت ہوتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے دنیا میں تجارت کے ذریعے آٹھ جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی شہر منی ایپولس میں پولیس نے ایک اور شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا

امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنسی  کے اہل...

ایران میں گرفتار مظاہرین میں سے کسی کو پھانسی نہیں دی جارہی، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مظاہرین کو پھانسی...

امریکا کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے...