امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنسی کے اہل کاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سینتیس سالہ خاتون کی ہلاکت کے بعد مظاہرے پر تشدد ہو رہے ہیں ، اب اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ پولیس نے ایک اور شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا۔
مظاہرین کی جانب سے امیگریشن ایجنسی سے منی سوٹا سے نکلنےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب 23 جنوری کو شہر بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی امیگریشن آفیسر نے گزشتہ ہفتے ریاست منی سوٹا میں 3 بچوں کی ماں کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ امریکی عوام نے اندوہناک قتل پر ریاست کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا تھا۔


