اسٹیو وٹکوف کی قیادت میں امریکی وفد کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کیلئےخصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، امریکی وفد نے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی قیادت میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کے دوسرے مرحلے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے مذاکرات کو تعمیری قرار دیا اور آئندہ اقدامات کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان قریبی رابطے اور ہم آہنگی کی توثیق کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related