ایران نے کسی بھی ممکنہ فوجی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا واضح اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پرائیویٹ پیغامات اور غیر رسمی رابطے سفارت کاری کا متبادل نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا روس اور چین کے ساتھ دفاعی تعاون پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور اس میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مغربی ممالک نے ڈیووس سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کو سائیڈ لائن سفارتی ملاقاتوں سے روکنے کی کوشش کی، تاہم ایران اپنی خارجہ پالیسی اور اصولی مؤقف پر قائم ہے۔
بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایران خطے میں امن چاہتا ہے، تاہم کسی بھی دباؤ یا جارحیت کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا۔


