طالبان حکومت کو سفارتی محاذ پر ایک اور بڑا دھچکا، آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

Date:

طالبان حکومت کی غیر جمہوری، آمرانہ اور پرتشدد پالیسیوں کے باعث افغانستان کو عالمی سطح پر شدید سفارتی تنہائی کا سامنا ہے، جس کی ایک اور واضح مثال آسٹریلیا کی جانب سے افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان ہے۔

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ ایس بی ایس نیوز اور نیشنل ٹریبون کے مطابق، آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ و تجارتی امور نے فیصلہ کیا ہے کہ کینبرا میں قائم افغان سفارتخانہ جون 2026 کے بعد اپنی تمام سرگرمیاں بند کر دے گا۔

آسٹریلوی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے تعینات کردہ کسی بھی سفارت کار، نمائندے یا اعزازی قونصل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا طالبان حکومت کو افغان عوام کا جائز نمائندہ تسلیم نہیں کرتا۔

آسٹریلوی جریدے کے مطابق، یہ فیصلہ طالبان حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، خواتین اور اقلیتوں پر پابندیوں، اور اختلافِ رائے کو کچلنے کی پالیسیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا نے افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کی شدید مذمت بھی کی ہے۔

دوسری جانب ریفیوجی کونسل آف آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اندر شہری طالبان کے زیر انتظام اداروں سے شناختی یا سفری دستاویزات حاصل کرنے سے بھی خوفزدہ ہیں، جس کے باعث افغان شہریوں کو شدید انتظامی اور انسانی مسائل کا سامنا ہے۔

ماہرین کے مطابق افغان سفارتخانے کی بندش محض ایک انتظامی فیصلہ نہیں بلکہ طالبان حکومت کے خلاف بڑھتے ہوئے عالمی عدم اعتماد کی واضح علامت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کی شدت پسند اور غیر جمہوری پالیسیاں افغانستان کو مسلسل عالمی تنہائی کی طرف دھکیل رہی ہیں، جس کے نتیجے میں سفارتی تعلقات ایک ایک کر کے ختم ہو رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان کا مستقبل عالمی تنہائی اور معاشی مفلوجی کے دائرے میں گھرتا جا رہا ہے، جبکہ طالبان حکومت کی سخت گیر پالیسیاں اس بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کے وزیر داخلہ پر امریکہ نے پابندی عائد کردی

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ایرنا کے مطابق امریکی...

ایران نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشتگرد تنظیمیں قراردے دیا

اپنے ایک بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ...

سماجی احتجاج میں ہتھیار کوئی نہیں اٹھاتا، دشمن ملک توڑنا چاہتا ہے: صدر پزشکیان

 صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملک کے حالیہ...