بسنت پر 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا، آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا دعویٰ

Date:

آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف عقیل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ بسنت کے موقع پر صوبہ پنجاب میں تقریباً 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عقیل ملک نے کہا کہ لاہور میں بسنت کے دوران ہر عمر کے لوگ چھتوں پر نکل کر جشن مناتے نظر آئے، 10 سے 70 سال کے افراد بھی اس فیسٹیول میں شریک تھے۔ انہوں نے لاہور میں بسنت کے دوبارہ بحالی میں مریم نواز کے کردار کو بھی سراہا۔

عقیل ملک نے بتایا کہ بانس اور پیپر بیچنے والوں نے غیر ضروری ریٹس بڑھائے اور پتنگ بنانے والوں نے بھی قیمتیں بڑھا کر صارفین کے لیے مشکلات پیدا کیں۔

ان کے مطابق تین ہزار والی پتنگ 35 ہزار روپے میں فروخت ہوئی اور ناجائز منافع خوری عام رہی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ بسنت پر پتنگوں اور ڈور کے ریٹس مختص کیے جائیں گے تاکہ منصفانہ نظام قائم ہو۔

پیٹرن چیف نے مزید کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ آئندہ سال سے پورے پنجاب میں بسنت کے جشن کو مکمل طور پر منایا جائے گا، جس سے اس تہوار کی رونق میں اضافہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

راولپنڈی کچہری چوک اپ گریڈیشن کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

راولپنڈی میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل کے حل کے...

روس،ایران بڑھتا دفاعی تعاون،ڈرون سازی کے منصوبے کو مزید وسعت

روس نے ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون...

امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس ایک جدید آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی

واشنگٹن: امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ...