پنجاب حکومت نے ماہ رمضان کے دوران اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا

Date:

صوبائی حکومت کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے نئے اوقات کے تحت کام کریں گے۔

سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر سے جمعرات تک کلاسز صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوں گی، جبکہ جمعہ کے روز اسکول 12:30 بجے بند کردیے جائیں گے۔

ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ دوسری شفٹ انہی دنوں میں دوپہر 1:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ہوگی۔جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک کام کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبات کے اسکول مذکورہ اوقات سے 15 منٹ پہلے کھلیں گے اور 15 منٹ پہلے ہی بند ہوں گے۔

یہ نظرثانی شدہ شیڈول ماہ رمضان کے دوران روزہ رکھنے والے طلبہ و اساتذہ کی سہولت کے پیش نظر نافذ العمل رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جوہری حملہ اسرائیل کو نہیں بچائے گا بلکہ اس کا خاتمہ کر دے گا، چینی ماہر وکٹر گاؤ کا انتباہ

چینی ماہرِ بین الاقوامی امور وکٹر گاؤ نے خبردار...

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،8خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں افغانستان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز...

خیبرپختونخوا میں 4 روزہ تعلیمی ہفتے کا نفاذ، پنجاب میں نوٹیفکیشنز مسترد

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 4 روزہ...

آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رہیں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...