اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق تھا مگر مذاکراتی پیشرفت کے باوجود حملہ کیا گیا

Date:

اسلام آباد: اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر اصولی طور پر متفق ہو گیا تھا اور جوہری مذاکرات میں مثبت پیش رفت جاری تھی، تاہم اس کے باوجود حملہ کیا گیا جس کی پاکستان نے فوری اور کھل کر مذمت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ثالثی کے کردار کے تحت یہ کوشش بھی کی تھی کہ سعودی عرب کی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہ ہو اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کیا جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اندرونی سیاست میں منفی انداز میں پیش کرنا مناسب نہیں کیونکہ پاکستان ہمیشہ علاقائی امن اور استحکام کا خواہاں رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی سفارتی قیادت ایران سے مسلسل رابطے میں رہی اور جب پاکستان کے پاس اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت تھی تو اس دوران امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل کو فروغ دینے کے لیے کئی مباحثے بھی منعقد کیے گئے۔

ان کے مطابق عمان ثالثی کا کردار ادا کر رہا تھا اور امید تھی کہ مذاکرات کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں، تاہم اسی دوران ایران پر حملہ ہو گیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی اور پاکستان نے ایران کے پرامن جوہری توانائی پروگرام کی حمایت کی جبکہ امریکا ایران کے تمام جوہری پروگرام ختم کرنا چاہتا تھا۔

پاکستان کی کوشش رہی کہ ایران کو پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال کا حق حاصل رہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے بھی تیار تھا اور عالمی سطح پر صرف پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے مؤقف کی وجہ سے ایران کی پارلیمنٹ میں پاکستان کے حق میں تشکر کے نعرے لگے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھی ایران پر حملے کے خلاف واضح موقف اپنایا گیا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی مذاکرات کو ترجیح دی جائے کیونکہ حالیہ واقعات علاقائی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران فُٹبال ورلڈ کپ کے میچز امریکا میں کھیلے گا،فیفا صدر کا اعلان

جیانی انفینٹینو نے کہا ہے کہ ایران اس سال...

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین...

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات نے’خطے میں موجودہ پیش رفت کی...

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا...