ایران کے یکے بعد دیگرے حملے، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، کویت اور خلیجی علاقوں میں ہلچل

Date:

خطے میں کشیدگی نے خطرناک موڑ اختیار کر لیا ہے، جہاں ایران نے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے تل ابیب پر کلسٹر بموں کی بارش کی، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں، خصوصاً کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ میزائلوں کی آمد کے ساتھ ہی سائرن بج اٹھے اور شہری خوف کے عالم میں شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

اسرائیلی حکام نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کلسٹر بموں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شیوخ پورٹ پر امریکی بحری اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 6 ٹیکٹیکل جہاز حملوں کی زد میں آئے۔ رپورٹس کے مطابق تین جہاز سمندر میں ڈوب گئے جبکہ دیگر تین میں آگ بھڑک اٹھی۔

مزید برآں پاسدارانِ انقلاب نے “وعدہ صادق چہارم” آپریشن کے تحت حملوں کی نئی لہر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران Dubai کے ساحل اور ایک ہوٹل کو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس میں متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں واقع پرنس سلطان بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں ری فیولنگ اور ایئر ٹرانسپورٹ فلیٹ کو ٹارگٹ کیا گیا۔

تاحال ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...

سرکاری افسران کے اثاثوں کی نگرانی کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں اور...

پنکی کیس کراچی پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا، 869 مشتبہ نمبرز کا انکشاف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ...

معاہدہ نہ کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...