جارحیت یا قبضے کی کوشش کا نتیجہ امریکی فوجیوں کے لیے ذلت آمیز قید ہوگی،ترجمان خاتم الانبیا فورس

Date:

ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز کی خاتم الانبیا فورس کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جارحیت یا قبضے کی کوشش کا نتیجہ امریکی فوجیوں کے لیے ذلت آمیز قید ہوگی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ذوالفقاری نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار ایران کو زمینی کارروائی اور خلیج فارس کے جزائر پر قبضے کی دھمکی دی ہے، اور ایسی کسی بھی کوشش کی صورت میں امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کو خلیج فارس کی شارک مچھلیوں کا شکار بنادیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور اپنی غیر مستحکم بیانات اور اقدامات کے باعث دنیا میں قابل اعتماد نہیں ہیں۔ ذوالفقاری نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے دباؤ میں آکر نیتن یاہو کے ہاتھوں کھیلنے والے ٹرمپ کو جھوٹ بولنے والا اور غیر مستحکم قرار دیا۔

ادھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا سفارتی کوششوں کو زمینی کارروائی کی تیاری چھپانے کے لیے استعمال کر رہا ہے اور ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی پیشقدمی کے نتائج سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج تیار ہے اور ہر ممکن ردعمل کے لیے انتظار کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related