ایران جنگ سے نکلنے کے حوالے ٹرمپ کا اعلان،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

Date:

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے ایران جنگ سے نکلنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر اسٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نمایاں ہوئے ہیں۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا، جہاں 100 انڈیکس 7461 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 156204 کی سطح پر پہنچ گیا، جبکہ کے ایس سی 30 انڈیکس بھی 2390 پوائنٹس بڑھ کر 47422 پر ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروبار کے دوران 30 انڈیکس میں 5.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث حصص بازار میں عارضی طور پر 45 منٹ کیلئے ٹریڈنگ معطل کر دی گئی۔ بعد ازاں ایک بج کر 9 منٹ پر مارکیٹ میں دوبارہ کاروبار کا آغاز ہوا۔

عالمی سطح پر بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ گزشتہ روز Dow Jones Industrial Average میں 2.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ Nikkei 225 میں تقریباً 9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ Hang Seng Index اور Nifty 50 سمیت یورپی مارکیٹس میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جنگی کشیدگی میں کمی کے اشاروں نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے، جس کے باعث دنیا بھر کی مارکیٹس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...

سرکاری افسران کے اثاثوں کی نگرانی کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں اور...

پنکی کیس کراچی پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا، 869 مشتبہ نمبرز کا انکشاف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ...

معاہدہ نہ کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...