چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمزمیں پاکستانی پہلوانوں کا شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

Date:

چین کے شہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر دیا۔

ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان کے نامور ریسلرز انعام بٹ اور اسد اللہ نے مسلسل کامیابیاں سمیٹتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کر لی، جس پر کھیلوں کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایشین بیچ گیمز کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پاکستانی ریسلر اسد اللہ نے 80 کلوگرام کیٹیگری میں روایتی حریف بھارت کے پہلوان کو شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔

اس شاندار کامیابی کے بعد انہوں نے سیمی فائنل میں میزبان چین کے مضبوط حریف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی، یوں وہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب پاکستان کے تجربہ کار پہلوان انعام بٹ نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں بحرین کے حریف کو شکست دی، جبکہ سیمی فائنل میں منگولیا کے پہلوان کو زیر کر کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ انعام بٹ کی جارحانہ حکمت عملی اور شاندار تکنیک نے شائقینِ کھیل کو خوب متاثر کیا۔

ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی مسلسل فتوحات کے بعد قومی کھیلوں کے حلقے پرامید ہیں کہ دونوں ریسلرز فائنل میں بھی بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستان کے لیے طلائی تمغے جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔

فائنل مقابلوں میں انعام بٹ اور اسد اللہ کا سامنا ایرانی پہلوانوں سے ہوگا، جسے ایونٹ کے انتہائی سنسنی خیز مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

کھیلوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی پہلوانوں کی یہ کامیابیاں نہ صرف عالمی سطح پر ملک کی مثبت پہچان کو اجاگر کر رہی ہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی حوصلہ افزا مثال بن رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related