بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار، نااہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا

Date:

بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری اس وقت شدید بحران اور مسلسل تنزلی کا شکار دکھائی دے رہی ہے، جہاں مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی فضائی کمپنیوں کو بڑے مالی خسارے سے دوچار کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال نے مودی حکومت کے معاشی دعوؤں اور ’’شائننگ انڈیا‘‘ کے بیانیے کی حقیقت آشکار کر دی ہے، جبکہ عالمی سطح پر بھارتی حکومت کو سبکی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی بڑی ایئرلائنز، جن میں ایئر انڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ شامل ہیں، شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔

بھارتی جریدے دی ہندو اور این ڈی ٹی وی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایئر انڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ نے بھارتی حکومت سے ایوی ایشن ٹربائن فیول کی قیمتوں پر فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرلائنز کا مؤقف ہے کہ جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ ان کے لیے ناقابلِ برداشت مالی نقصانات کا سبب بن رہا ہے، جس کے باعث آپریشنل اخراجات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

فیڈریشن آف انڈین ایئرلائنز نے بھی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری مداخلت نہ کی گئی تو ایئرلائنز کے پاس طیارے گراؤنڈ کرنے اور متعدد پروازیں منسوخ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی طیاروں کو متبادل اور طویل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے نہ صرف ایندھن کے اخراجات بڑھ رہے ہیں بلکہ پروازوں کے دورانیے اور آپریشنل مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی ناقص معاشی پالیسیوں اور غیر مؤثر حکمتِ عملی نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید بحران میں دھکیل دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور علاقائی فضائی پابندیوں نے بھارتی ایئرلائنز کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ مستقبل قریب میں اس بحران کے مزید سنگین ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related