ملک میں جلد بڑی سرمایہ کاری آنے والی ہے

Date:

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے معاون خصوصی اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر جہانزیب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں جلد 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے، انھوں نے کہا کہ اس حوالے  پاکستان کی حکومت  کی جانب سے مختلف ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی سے متعلق کئی سوالات اٹھائے ہیں اورمایہ کاری میں شفافیت اور احتساب کا پہلو مد نظر رکھنے پر بھی زور دیا ہے، ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے صاحب ثروت اور امیر طبقے سے ٹیکس وصولی پر بھی زور دیا ہے جبکہ  سرمایہ کاری میں ترجیحی رعایت یا سلوک نہ بھرتنے کا بھی مشورہ دیا ہے ، انھوں نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کام سے مطمئن ہے ، ملک میں نجی سرمایہ کاری آنے میں وقت لگ سکتا ہے تاہم آیس آئی ایف سی  فورم نجکاری میں تیزی لانے کیلئے مدد فراہم کر رہا ہے ڈاکٹر جہانزیب نے کہا کہ پاکستان  سی پیک پر عملدرآمد کیلئے پوری طرح کاربند ہے اور سی پیک منصوبے پر مکمل طور پر عمل کیا جا رہا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...