سوات کےسیاحتی وادی مالم جبہ اورکالام میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے۔ جس سے وادی کی حسن میں مزیدنکھار پیدا ہواہےہرسو سفیدی چھا گئی ہےجس سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعدادنے سوات کا رخ کرلیاہےمقامی محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں 3 فٹ جبکہ مالم جبہ میں 4 فٹ تک برف پڑچکی ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی مزیداضافہ ہوگیاہے۔برفباری کے بعد انتظامیہ اور مقامی لوگ سڑکوں سے برف ہٹا رہے ہیں جبکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہےکہ برفباری سے جہاں پر سڑکیں بند ہے انہیں فوری طور پر کھول دیا جائے
سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں برف باری،وادی کا حسن نکھر گیا
Date: