مہاجرین کی نشستوں پر بامعنی بحث ضروری، فیصلہ قانون ساز اسمبلی میں ہونا چاہیے: وزیراعظم آزادکشمیر

Date:

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ ایک سنجیدہ اور بامعنی قومی بحث کا تقاضا کرتا ہے، جس پر غور کے لیے سب سے مناسب فورم آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی حقوق کے حصول کا بہترین راستہ جمہوری اور سیاسی جدوجہد ہے، نہ کہ احتجاج یا ہنگامہ آرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی نشستوں کی موجودہ حیثیت قابل قبول نہیں، جبکہ ان کے خاتمے کا مطالبہ کسی شکوے یا گلے پر مبنی نہیں بلکہ ایک آئینی اور جائز مطالبہ ہے، جس پر کھلے اور سنجیدہ انداز میں بحث ہونی چاہیے۔

12 نشستیں فوری طور پر ختم نہیں کی جاسکتیں، آئینی ترمیم ضروری ہے: طارق فضل چوہدری

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر فیصل ممتاز راٹھور نے اس حوالے سے کوئی باقاعدہ تجویز یا فارمولا پیش کیا ہے تو وہ ابھی تک سامنے نہیں آیا، اس لیے محض سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی بنیاد پر مؤقف دینا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم آزاد کشمیر اس معاملے پر مسلم لیگ (ن) سے باضابطہ بات کریں گے تو پارٹی اپنا مؤقف پیش کرے گی۔ طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ مہاجرین کی 12 نشستیں فوری طور پر ختم نہیں کی جا سکتیں کیونکہ اس کے لیے آئینی ترمیم ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے بعد نئی قانون ساز اسمبلی اگر مناسب سمجھے تو آئینی ترمیم کے ذریعے اس معاملے پر فیصلہ کر سکتی ہے، تاہم موجودہ آئینی صورتحال میں مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار ہیں اور بدستور برقرار رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related